(اُردو ایکسپریس) جی ٹی روڈ پر ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوارکا چالان کیا تو شہری کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق غریب شخص کے پاس چالان ادا کرنے کے لیے رقم موجود نہیں تھی، رقم نہ ہونے پر نوجوان ٹریفک عملے کی منیتں کرتا رہا لیکن ٹریفک عملے کو رحم نہ آیا۔ دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ شناخت کا عمل جاری ہے۔