(اُردو ایکسپریس) تخت بھائی کے علاقہ لوندخوڑمیں گھر کے قریب ندی میں ڈوبنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔
4سالہ ذونش اور6 سالہ انیس گھر کے سامنے کھیل رہے تھےکہ گھرکے قریب واقع ندی میں ڈوب گئے۔مقامی افراد نے لاشوں کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا،اہل علاقہ کے مطابق جاں بحق بچے آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔