پاکستان تازہ ترین

مارچ میں پھر بسنت منائی جائے گی؟ اہم خبر آگئی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پاکستان کی آل پاکستان پتنگ بازی ایسوسی ایشن نے بسنت کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے بعد مارچ میں ایک بار پھر بسنت ہونے کی امید ظاہر کر دی پاکستان کی آل پاکستان پتنگ بازی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ عقیل ملک لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کے کامیاب اور محفوظ انعقاد نے نہ صرف لاہور کے کھوئے ہوئے ثقافتی تہوار کو دوبارہ زندہ کیا بلکہ شہر بھر میں 20 ارب روپے سے زائد کی اقتصادی سرگرمی بھی پیدا کی۔

 

عقیل ملک کا کہنا تھا کہ بسنت نے ہر عمر کے افراد کو خوشی دی، 10 سے 70 سال کی عمر کے شہریوں کو لاہور بھر میں چھتوں پر پتنگ بازی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے اس کامیابی کا کریڈٹ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو دیا اور کہا کہ اگر حکومت کی حمایت نہ ہوتی تو لاہور کے کھوئے ہوئے تہوار کا احیاء ممکن نہیں تھا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بسنت صرف ایک ثقافتی جشن نہیں تھا بلکہ یہ ایک بڑا اقتصادی محرک بھی تھا، لاہور میں کاروباروں نے تہوار کے دوران 20 ارب روپے سے زائد کا ٹرن اوور کیا، اقتصادی سرگرمیاں شہر بھر میں بڑھ گئیں، دکانداروں، ٹرانسپورٹ سروسز اور چھوٹے تاجروں کو جشن کے تین دنوں میں قابلِ ذکر فائدہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے