(اُردو ایکسپریس) دودھ اوردہی سرکاری ریٹ لسٹ سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگا۔
لاہور میں دودھ کی سرکاری قیمت 180مقررہے لیکن بازار میں 210روپے کلو میں فروخت ہورہاہے۔
دہی کی سرکاری قیمت 200،مقررہے لیکن مارکیٹ میں 240روپے کلو میں فروخت ہورہاہے۔سرکاری نرخنامہ کاغذوں تک محدود ہے اوردکاندار من مانے نرخ وصول کررہے ہیں جس کے باعث غریب ومتوسط طبقہ پریشانی کا شکارہے اورانہوں نے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیاہے۔