(اُردو ایکسپریس) حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے سے زائد اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی خودساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ کر دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مسافر بسوں کے کرایوں میں 50 روپے سے 150 روپےتک کا اضافہ کیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق لاہورسے راولپنڈی کا کرایہ 1600 سے بڑھا کر سے 1750 کر دیا گیا، لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ ڈیڑھ سو روپےاضافے کے بعد ایک ہزار 900 روپےوصول کیا جا رہا ہے جبکہ،لاہور سے گوجرانوالہ کے کرائے میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
مسافروں کا کہنا تھا کرائے بڑھنے سے مشکلات بڑھ جاتی ہیں ،روز مرہ کی اشیا بھی مہنگی ہوجاتی ہیں، شہریوں نےمطالبہ کیا ہےکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کرکےعوام کی ریلیف دیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے جبکہ پٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔