پاکستان تازہ ترین

شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کا گلہ کاٹ دیا،

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) *گلشنِ معمار میں گلہ کاٹنے کا افسوسناک واقعہ, شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کا گلہ کاٹ دیا، ماں کے بچ بچاؤ میں بیٹی زخمی*

 

کراچی کے علاقے گلشنِ معمار احسن آباد چوکی کے قریب گلہ کاٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی پر حملہ کر دیا، جبکہ بیٹی بھی زخمی ہو گئی۔

 

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر ابتدائی تفتیش میں ملزم اکرم ولد اللہ دیوایا (عمر 56 سال) نے اعتراف کیا کہ اس نے غیرت کے معاملے پر اپنی بیوی کنیز (عمر 40 سال) کا گلہ کاٹا، جس کے دوران بیٹی بھی زخمی ہو گئی۔

 

دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ ملزم کو ڈیوٹی افسر ASI لطیف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے