(اردو ایکسپریس) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک پر وضاحت آ گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں اپوزیشن رہنماؤں کی موجودگی میں ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک کو غلط انداز دیا گیا ہے، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ تھی، علامہ راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔ میٹنگ میں کچھ فیصلے ہوئے ہیں، جن سے متعلق محمود خان اچکزئی کا ویڈیو پیغام آجائے گا، ہم نے ڈائیورٹ نہیں ہونا، محمود خان اچکزئی کا بہترین میسج ہوگا۔