(اُردو ایکسپریس) سیشن عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات لگانےکے کیس میں حاضر ہونے سے مسلسل گریز کرنے پر آج سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ این سی سی آئی اے نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ سینیئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔