پاکستان تازہ ترین

سڑکیں بند،بجلی کی فراہمی معطل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا،رابطلہ سڑکیں بند،بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد ہر سو سفیدی چھا گئی، آزادکشمیراورمری کے بیشترعلاقوں میں برفباری رُک گئی۔ برفباری کے بعد سردی کی شدت برقرار ہے ، ادھر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے آزادکشمیر کی وادی نیلم میں پارہ منفی 13تک گرگیا،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئے۔ ایبٹ آباد،،نتھیاگلی ، ایوبیااورٹھنڈیانی، برفباری کے بعد ہرسوسفیدی چھا گئی ۔ برفباری کے بعد کئی مقامات پررابطہ سڑکیں بند ہو گئیں ، گلگت بلتستان کے پہاڑ بھی برف سے ڈھک گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے