پاکستان تازہ ترین

فروری کے آغاز میں ایک 2 نہیں بلکہ 4تعطیلات ایک ساتھ؟ جانیں مکمل تفصیل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور میں 6 فروری کو بسنت کے موقع پر مقامی تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر حکومت پنجاب نے اس دن کو تعطیل کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری دی ہے تاکہ شہری بسنت کی تقریبات میں حصہ لے سکیں۔ ذرائع کے مطابق 6 فروری کو لاہور میں مقامی تعطیل بسنت کی وجہ سے دی جائے گی، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے 5 فروری کو چھٹی رکھنے کی تجویز دی تھی، جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 6 فروری کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں پہلے سے طے جس کے بعد صوبائی حکومت نے جمعہ المبارک پر بھی چھٹی دیدی ہے،اس طرح بسنت پرلاہوریئے لانگ ویک اینڈ انجوائے کرینگے، صوبائی دارالحکومت میں 4 چھٹیاں ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے