پاکستان تازہ ترین

خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) چاغی میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر یکمچ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،حادثے میں 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس سٹیشن یکمچ کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کےعلاقے یک مچ کے قریب رات تقریباً 11 بج کر 55 منٹ پر ڈبل سیٹر گاڑی اور پراڈو کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں ڈبل سیٹر گاڑی میں سوار 7 افراد، جن میں 5 خواتین شامل تھیں، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،گاڑیوں میں سوار 4افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے