پاکستان تازہ ترین

عوام کیلئے پریشان کن خبر،20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت بڑھ کر 3200 روپے ہو گئی ہے جبکہ فائن آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت 3000 روپے سے بڑھ کر 3300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی نہ ہونے کے باعث قلت پیدا ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مہنگائی کے اس نئے اضافے نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے