(اُردو ایکسپریس) معروف صحافی اقرار الحسن نےکہاہے کہ ابھی سیاسی جماعت کا نام نہیں رکھااورفی الحال سیاسی تحریک کو شروع کرنے جا رہے ہیں،سیاسی تحریک کا نام عوام راج رکھاگیا ہے۔
معروف صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان لوگوں نے اپنے خاندان کو پروان چڑھایاجب تک ایک مڈل کلاس طبقہ سے وزیر اعظم نہیں بنے گا اس وقت تک تبدیلی نہیں آئے گی،بغیر خوشامد اور بغیر نا پسندیدہ کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔
اقرارالحسن نے کہاکہ میں اپنی زندگی میں کوئی سیاسی عہدہ لوں گا نا قبول کروں گا، کسی کے کہنے پر سیاسی عہدہ نہیں لوں گا، میں لوگوں کو سیاسی دکان اور سیاسی جماعت کے درمیان فرق بتاؤں گا،یہ ایک تحریک ہے جو ہم پورے ملک میں چلائیں گے،ایک پلیٹ فارم پر لوگوں کو رجسٹرڈ کرنے کے لئے اندرونی انتخابات کرائیں گے۔اقرارالحسن نے کہاکہ یونین کونسل سے لے کر مرکز تک اس تحریک میں کوئی شخصیت کا نعرہ نہیں ہوگاکوئی اقرار الحسن زندہ باد نہیں ہوگا،یہ تحریک پاکستان میں نفرت، بدتمیزی اور بداخلاقی ،اسٹیبلیشمنٹ کی غیر آئینی مداخلت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،آمریت کے مقابلے میں سیاسی آمر لانے کی بجائے ایک سیاسی ادارہ بنانے کی بات کریں گے،کسی فرد یا شخص کے لئے چلنے والی تحریک کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی،ہمارے ہاں تحریک ایک شخصیت کے گرد گھوم رہی ہے،موروثیت یا شخصیت پرستی اس وقت سب سے زیادہ پاکستان میں ہے،نظام اس وقت ٹھیک ہوگا جب اس کو چلانے والے ٹھیک نہیں ہوں گے