(اُردو ایکسپریس) پاکستان نے رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیے، طیارے تباہ ہونے کی لوکیشن، الیکٹرونک آئی ڈیز کے علاوہ گھبراہٹ کا شکار بھارتی پائلٹس اور ایئر کنٹرولر کی آڈیو بھی بین الاقوامی میڈیا کو سنا دی۔
ڈپٹی چیف آف ایئرآپریشن پاک فضائیہ اورنگزیب نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ بھارت نے گزشتہ بار کہا تھا رافیل ہوتے تو معاملہ تبدیل ہوتا، اس لیے اس بار بھارت کے رافیل کو نشانہ بنایا، مزید بھارتی طیارے بھی تباہ کر سکتے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا، ایک گھنٹے سے زائد فضا میں جنگ ہوتی رہی، پاکستان نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی کامیابی فضائیہ کے نصاب میں پڑھائی جائے گی۔
دوسری طرف افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے وقار اور سالمیت کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔ بھارت اپنی پراکسیز بچانے کیلئے جارحیت کررہا ہے۔