(اُردو ایکسپریس) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کارکن کے سوال پر تلخ ہوگئے۔ جذباتی کارکن کی خوب تسلی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایک کارکن کے جذباتی سوال پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ ’’’کیا آپ سمجھتے ہیں بیس تیس ہزار لوگ 78 سال سے کھڑے نظام کو گرا سکتے ہیں‘‘۔ہم پوری قوم کو آواز دے رہے ہیں۔ہم ایک دوسرے دن کا شعبدہ نہیں کرنا چاہتے ،اسکے بعد لوگ مرے پڑے ہوں۔ہم ہوش مندی سے کام کرینگے، دباؤ میں نہیں آئینگے۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو بانی نے اختیار دیا ہے وہ آپ سے بہتر تاریخ کو سمجھتے ہیں۔ہمیں بانی کی رہائی کیلئے لوگوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے۔وہ لمحہ آئے گا جب لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہونگے۔آپ اگر کوئی انتہائی اقدام کرینگے وہ صرف بیوقوفی ہوگی۔
- دسمبر 16, 2025
سلمان اکرم راجہ اور جذباتی کارکن آمنے سامنے، کس کی تسلی ہوئی ؟
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 136 Views
Share: