پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم بڑھا دی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر25 لاکھ روپےکرنےکا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پاک بھارت جنگ میں فورسزکے شہدا سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہدا کے ورثا کے لیے امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے اور زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر25 لاکھ روپےکرنےکا اعلان کیا۔

اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کےاہل خانہ کےشانہ بشانہ ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں اور حکومت ان کے ورثا کا خیال رکھےگی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے