(اُردو ایکسپریس) لاڑکانہ میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکے کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ لاڑکانہ لہرکالونی میں گیس لیک ہونے کے باعث گھر میں خوفناک دھماکا ہوا۔ دھماکے سے 5 گھروں کی چھتیں گرگئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوع سے کچھ لوگوں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا ہے، مزید لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔