پاکستان تازہ ترین

پولیس مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ مقابلے میں دو ڈی ایس پیز زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی شکار پور کے مطابق منچر شیخ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو زخمی اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی زخمی ہو گئے، زخمی ڈی ایس پیز کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے مقابلہ تاحال جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے