پاکستان تازہ ترین

بڑی خبر! سرکاری اداروں میں بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سرکاری ملازمت کی خواہشمند تمام افراد کیلئے خبر ہے کہ بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے تمام جاری اور مستقل بھرتیوں کے لیے انٹرنل اور دیگر ایجنسیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو خیبر پختونخوا کے جاری اعلامیہ میں ان اداروں میں تمام بھرتیاں اب ایٹا کے ذریعہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اور محکمے میں پہلے سے شروع بھرتیوں کو دوبارہ ایٹا کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایٹا کے بغیر بھرتیوں کے لیے سیکریٹری سے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔ تمام دفاتر کو ملازمتوں کے اشتہارات، ٹیسٹ شیڈول اور نتائج کے لیے ایٹا سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور 7 روز میں تفصیلی تعمیل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے