پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے نے سکوٹی پر جاتی 2 لڑکیوں کو گاڑی تلے کچل ڈالا،

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اسلام آباد میں سیکرٹریٹ چوک پر پیش آنے والے المناک حادثے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے ابوذر نے گاڑی کی ٹکر سے دو خواتین کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

سوشل میڈیا پر جاری خبروں میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ دونوں لڑکیاں سکوٹی پر گھر جارہی تھیں کہ اعلیٰ شخصیت کے بیٹے ابو ذر نے انہیں اپنی لینڈ کروزر تلے کچل دیا ، ملزم کے پاس ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈ اور عمر کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔صحافی ثاقب بشیر کا کہناتھا کہ پولیس نے ملزم ابوذر کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے اس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر، شناخت اور قانونی دستاویزات کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق خواتین کی شناخت ثمرین اور تابندہ کے نام سے ہوئی جب کہ واقعے کا مقدمہ جاں بحق لڑکی ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں خاتون کے بھائی نے مؤقف اپنایا کہ میری بہن اپنی دوست کے ہمراہ گھر واپس آرہی تھی، بہن کے نمبر سے کال آنے پر پتا چلا کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیاہے اور ہسپتال میں ہے، ہسپتال جاکر دیکھا تو میری بہن اور اس کی دوست جاں بحق ہوچکی تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار ڈرائیور کے والد کا تعلق عدلیہ سے ہے، گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے شناختی کارڈ اور لائسنس پیش نہیں کیا جاسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے