(اُردو ایکسپریس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائلین کی شکایات کے ازالہ کیلئے آن لائن سسٹم شروع کر دیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سائلین اپنی شکایات ای میل اور واٹس ایپ پر بھی بھیج سکتے ہیں، شکایات ازالہ کی تفصیلات عدالت کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی گئیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ شفافیت، جوابدہی اور نظم و ضبط کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کا عزم ہے، عوام اعتماد بڑھانے اور شکایات کے فوری ازالے کیلیے نظام بنایا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریوں سے فیڈ بیک (رائے) دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات انصاف کی فوری فراہمی میں درپیش مسائل کے ازالہ کیلیے اٹھائے گئے ہیں، شہریوں کی آگاہی کیلیے ای میل ایڈریس اور واٹس ایپ نمبر مختلف مقامات پر آویزاں کیے جائیں گے۔ ای میل ایڈریس info@ihc.gov.pk اور واٹس ایپ نمبر 03136552827 یہ ہیں۔