(اُردو ایکسپریس) وفاقی حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تشکیل دے دیا،کمیشن کا قیام پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021 کے تحت عمل میں آیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کمیشن کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیشن کے 12 ارکان کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
پرنسپل انفارمیشن آفیسر وزارت اطلاعات کمیشن کے بلحاظ عہدہ رکن ہوں گے، ڈائریکٹر جنرل وزارت انسانی حقوق بھی کمیشن کے رکن نامزد کئے گئے ہیں،سیکرٹری پی آر اے، نوید اکبر ،غلام نبی یوسفزئی بھی کمیشن کا حصہ ہو نگے۔ کمیشن کے اراکین میں نیشنل پریس کلب سمیت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یوجے) دھڑوں کی بھی نمائندگی شامل ہے۔ کمیشن کے اراکین میں حسن عباس، طاہر حسن خان، تمثیلا چشتی، نادیہ صبوحی اور خلیل احمد شامل ہیں۔
کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز صحافیوں کے حقوق اور سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کرے گا۔
- نومبر 14, 2025
صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تشکیل
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 121 Views
Share: