(اُردو ایکسپریس) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے فیکٹری ناکے پر دھرنے کے دوران مہران گاڑی پر سوار نامعلوم شخص نےوہاں بیٹھے افراد کو ٹکر مار دی۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف کی ہمشیر علیمہ خان نےخواتین کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل کو جانیوالے راستے کے درمیان فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا ہوا ہے،اس دوران مہران گاڑی نے دھرنے میں شریک افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور مرد زخمی ہو گئے، ٹکر مارنے والا نامعلوم شخص گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔