(اُردو ایکسپریس) ادویات کی غیر قانونی تشہیر کیس میں ڈرگ کورٹ نے حکیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ڈی پی او کو حکم دیا کہ حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے حکیم شہزاد کے ضامنوں کو بھی کل طلب کر لیا ہے۔
عدالت نے آج کے لیے گواہوں کو طلب کر رکھا تھا اور حکیم شہزاد و ان کے بیٹے پر فردِ جرم عائد کر دی تھی تاہم ملزم عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔