(اُردو ایکسپریس) امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم اورلاہور کامعروف انڈرورلڈڈان طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
طیفی بٹ کوگزشتہ روزپولیس دبئی سےپاکستان واپس لائی تھی۔
ذرائع کے مطابق خواجہ تعریف گلشن المعروف طیفی بٹ کوتفتیش کےلئےکراچی سے لاہورمنتقل کیا جارہا تھاکہ نامعلوم افراد نےرحیم یار خان کے قریب فائرنگ کردی۔بتایاگیاہے کہ ڈی ایس پی سی سی ڈی سید حسین حیدرڈی او سی سی ڈی انسپکٹر عبدالہادی اور کانسٹیبل صغیر علی کے ہمراہ اشتہاری طیفی بٹ کولاہور لارہے تھےکہ طیفی بٹ کو دو گاڑیوں پرسوارافرادکی جانب سے مبینہ طورپر سی سی ڈی کی حراست سے فرارکرایاگیا،پولیس نے طیفی بٹ کو حراست میں فرار کرانے والوں کاپیچھاکیااور طیفی بٹ مبینہ مقابلے میں مارا گیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سی سی ڈی ڈرائیور نور علی دائیں بازو پر گولی لگنے سے زخمی بھی ہوا۔ ذرائع کے مطابق سنجرپوربائی پاس پر2 گاڑیوں پر سوارملزمان نے مبینہ طور پرحملہ کیا،طیفی بٹ کوچھڑانےکیلئے7سے8افرادنےسرکاری گاڑی پراندھادھندفائرنگ کی،فائرنگ سےسرکاری گاڑی کاڈرائیونور علی دائیں بازوپرگولی لگنےسےزخمی ہوا۔
سی سی ڈی پرحملے اورطیفی بٹ کےفرارکامقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں ڈی ایس پی سی سی ڈی سید حسین حیدر کی مدعیت میں درج کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کی نعش کو ٹی ایچ کیو صادق آباد سے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیاگیا ہے
- اکتوبر 11, 2025
امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 76 Views
Share: