(اُردو ایکسپریس) علی امین گنڈاپور آج دوبارہ اپنا استعفیٰ گورنر کو بھیجیں گے، تاہم اس بار انہوں نے ہاتھ سے استعفیٰ لکھا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے والے علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفا تحریر کر دیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہاتھ سے لکھنے کا مقصد ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا نیا تحریری استعفیٰ آج باضابطہ طور پر گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا جائے گا۔ پارٹی کے قریبی حلقوں کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال میں یہ فیصلہ مشاورت کے بعد کیا ہے۔
- اکتوبر 11, 2025
علی امین گنڈاپور نے ہاتھ سے استعفیٰ دوبارہ لکھ دیا، آج گورنر کو بھیجیں گے
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 118 Views
Share: