(اردو ایکسپریس) خیرپور کے علاقے کوٹ ڈی جی مہران ہائی وے پر شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ باراتیوں کی گاڑی ایک المناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرک نے بارات کے ساتھ چلنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دولہے کا بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد باراتی شدید صدمے اور کرب میں مبتلا ہیں، اور خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔