(اردو ایکسپریس) اب لرنر لائسنس ،ریگولر لائسنس اور مقدمات کا اندراج سڑک پر ہوسکے گا۔
موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی 118گاڑیاں لاہور سمیت پنجاب بھرکےلئے تیار کی جائیں گی،موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی 34وینز تیار کر لی گئی ہیں،موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ سے شہری اپنے لرنر لائسنس،رینیول اور ریگولرلائسنس اور مقدمات کا اندراج کرواسکیں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نزیر کاکہناہے کہ 118موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹس میں 20 فیصدگاڑیاں پنک رنگ کی خواتین کے لئے مخصوص کی جائیں گی،موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی 34وینز تیار کر لی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نزیر کاکہناہے کہ موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ سے شہری اپنے لرنر لائسنس،رینیول اور ریگولرلائسنس بنواسکیں گے،ریگولر لائسنس کےلئے اے آئی بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹنگ وینز بھی ساتھ ہونگی،موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹس جس تھانے کی حدود میں جائیں گی جی پی ایس کے ذریعے متعلقہ تھانے سے منسلک ہوجائیں گی۔ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نزیرکے مطابق شہری موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ سے تھانے کے فرنٹ ڈیسک کی تمام سہولیات حاصل کرسکیں گے،موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ شیڈول کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں بھجوائی جائیں گی،دور دراز علاقے اورخواتین کی یونیورسٹیز سمیت ورکنگ پالیسز کو ٹارگٹ کیا جائےگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نزیرکے مطابق رواں ماہ وزیراعلیٰ کی جانب سے افتتاح کے بعد 34 گاڑیاں فیلڈ میں بھجوا دی جائیں گی۔
- اکتوبر 3, 2025
اب لرنر لائسنس ،ریگولر لائسنس اور مقدمات کا اندراج سڑک پر ہوسکے گا
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 360 Views
Share: