پاکستان تازہ ترین

ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے نوجوان حسن صدیقی جاں بحق

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل نے معروف صحافی حسن صدیقی کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حسن صدیقی ڈیلی پاکستان کی پارکنگ سے نکل کر مین روڈ پر پہنچے ہی تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل ان سے جا ٹکرائی۔

تھانہ گلبرگ میں جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ ورثا اور ساتھی صحافیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مرحوم حسن صدیقی ڈیلی پاکستان ڈیجیٹل، ایس اے ٹائمز سمیت مختلف صحافتی اداروں سے وابستہ رہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے