پاکستان تازہ ترین

ایک چیز واضح ہے القادر کیس میں ضمانت ہو جائے تو عمران خان رہا ہو جائیں گے،

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہےایک چیز واضح ہے القادر کیس میں ضمانت ہو جائے تو عمران خان رہا ہو جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہااسکرپٹ بڑا واضح ہے یہ چاہتے ہیں توشہ خانہ میں عمران خان کو سزا ہو تو اس کیس میں ضمانت دے دیں لیکن یہ انصاف نہیں ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا القادر صرف 3 منٹ کا کیس ہے ، جو توشہ خانہ کیس لگایا ہوا ہے یہ بھی غیر قانونی طور پر لگایا ہے۔ یہ لوگ جانتےہیں القادر کیس لگا دیا تو انصاف دینا ان کی مجبوری بن جائے گا۔ علیمہ خان نے کہا پورا پاکستان دیکھ رہا ہے عمران خان کے خلاف 300 کیسز بنائے گئے۔ 26ویں ترمیم صرف لائی ہی عمران خان کے لئے گئی ہے، لیکن یہ یاد رکھیں اس کے اثرات پورے ملک پر پڑیں گے۔ پاکستان میں بہت زبردست ججز بھی ہیں، جنہوں نے ان کیگرو کورٹس میں جانے سے انکار کیا ہے، وہ اپنے ضمیر کی آواز پر کھڑے ہوئے ہیں، باقی ججوں کو بھی اپنے ضمیر کی آواز پر فیصلہ کرنا ہوگا، نہیں تو انکی نسلیں یاد رکھیں گی، جیسے جسٹس منیر کو یاد رکھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے