(اردو ایکسپریس) جلسے، جلوس،احتجاج اور دنگے فساد کرنے والے کیمروں کی آنکھ سے نہیں بچ سکیں گے،سیف سٹی اتھارٹی نے مظاہرین کی شناخت کے لئے نیا سافٹ وئیر لانچ کردیا۔
شہر کے کسی بھی روڈ پر مظاہرین اکٹھے ہونگے تو کیمرے فوری نشاندہی کریں گے،گاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کی مخصوص تعداد اکٹھا ہونے پربھی کیمرےپوائنٹ آؤٹ کریں گے۔
سیف سٹی حکام کے مطابق کیمروں کی مدد سے مظاہرین کی شناخت،ڈنڈے اوراسلحہ کی نشاندہی ہوگی،پارٹی پرچموں کی بھی شناخت اورتعداد سامنے لائی جائے گی ،اس کے علاوہ مظاہرین میں کریمنل ریکارڈ ہولڈرز کو بھی نمایاں کیا جائےگا۔حکام کے مطابق مظاہرین کے اکٹھےہوتے ہی کیمروں کی مددسے فوری الرٹ جنریٹ ہوگا،الرٹ جنریٹ ہوتے ہی متعلقہ پولیس کو آگاہ کردیا جائےگا،اس نئے سافٹ وئیر سے پولیس کواحتجاج وجلسے وجلوسوں کی مانیٹرنگ میں مددملےگی۔
- اگست 27, 2025
اب کوئی کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکے گا،نیاسافٹ ویئرلانچ
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 121 Views
Share: