تازہ ترین دنیا

امریکی پروفیسر ارناب گوسوامی کے ٹاک شو سے اٹھ کر چلی گئیں، اہم وجہ بتا دی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) معروف امریکی پروفیسر نے ارناب گوسوامی کے ٹاک شو چھوڑ کر جانے کی بڑی وجہ بتا دی۔

 

رپورٹ کے مطابق امریکی پروفیسر اور سیکیورٹی امور کی ماہر کرسٹین فیئر نے متنازع بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے مباحثے سے تنگ آکر شو چھوڑ کر چلی گئیں۔

 

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر واقعے سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شو کے ’’جنگجو اور شور سے بھرے‘‘ ماحول کو برداشت نہیں کرسکیں۔

کرسٹین فیئر نے اپنے بیان میں لکھا کہ ’’جب ہر کوئی صرف چیخ رہا ہو اور معقول گفتگو کا کوئی امکان نہ ہو، تو ایسے شو میں بیٹھنے کے بجائے دنیا میں کرنے کے لیے بہت سی اہم چیزیں موجود ہیں۔‘‘ کرسٹین کا یہ اقدام بھارتی ٹی وی کے ان مباحثوں پر ایک واضح تنقید ہے جو اکثر شور شرابے اور غیر معقول رویوں کی نذر ہوجاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا چینلز پر شور شرابہ کوئی نئی بات نہیں اور یہ معاملہ اس وقت ہوا جب بھارتی میڈیا میں خاص طور پر ارناب گوسوامی کے شوز میں ہونے والی بحثیں اکثر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے