تازہ ترین دنیا

سعودیہ میں امریکی سفارتخانے میں سی آئی اے اسٹیشن تباہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ایران نے سعودی عرب میں واقع امریکی سفارتخانے میں سی آئی اے اسٹیشن تباہ کردیا۔ ریاض میں واقع سی آئی اے کے مرکز کو مشتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس سے عمارت کی چھت جزوی تباہ ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملے میں سی آئی اے ایجنٹ یا اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں یا نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سی آئی اے ہی نے حملے کے لیے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے گھر کا تعین کیا تھا۔ امریکا نے ایران پر حملہ ایسے وقت کیا ہے جب سی آئی اے ایرانی حکومت کے خلاف جنگجوؤں کو مسلح بغاوت کے لیے کھڑا کرنے پر کام کررہی ہے جن میں کرد جنگجو بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے