تازہ ترین دنیا

طیارے کی کریش لینڈنگ، نائب وزیر اعلیٰ سمیت5 افرادہلاک

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت5افراد ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہو نے والوں میں 2 پائلٹس بھی شامل ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے چارٹرڈ طیارے میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار بھی سوار تھے۔ بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ یہ حادثہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران پیش آیا، جس میں اجیت پوار سمیت مجموعی طور پر 5 افراد جان سے گئے۔ طیارے کو حادثہ ضلع پونے کے علاقے براماتی میں پیش آیا۔حادثہ صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا، جو اس وقت کے قریب تھا جب لیئر جیٹ 45 طیارہ ممبئی سے روانہ ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد لینڈنگ کے دوران مبینہ طور پر قابو سے باہر ہو گیا۔ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتیوں کے جاری انتخابات کے دوران اجیت پوار ممبئی سے بارامتی ایک عوامی اجتماع میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم متعلقہ اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے