(اُردو ایکسپریس) بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ کی گھٹیاحرکت، مسلم خاتون کا نقاب زبردستی ہٹا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران پیش آیا جہاں مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ نتیش کمار ڈاکٹرز میں تقرری نامے تقسیم کر رہے تھے۔ مودی سرکار کے اتحادی بھی سرعام مسلم خواتین کی تذلیل کرنے لگے,ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی گھٹیا حرکت،مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبر دستی ہٹا دیا،خاتون اپنا تقرر نامہ لینے گئی تھی۔کانگریس نے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئےوزیراعلیٰ نتیش کمارسےفوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ مجلس اتحادالمسلمین کے رکن اکبر اویسی نے بھی واقعے کی مذمت کی۔ سوشل میڈیا صارفین بھی واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئےبہار کے وزیراعلیٰ سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔