(اُردو ایکسپریس) افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 250 افراد جاں بحق جبکہ 500سے زائد زخمی ہوگئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی، جس کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریبا 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہےکہ رات آنے والے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا، مقامی حکام اور علاقہ مکین متاثرہ افراد کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے، مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و بحالی کے کاموں میں حصہ لیں گی۔واضح رہے کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، مردان،چکوال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 6اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا۔
- ستمبر 1, 2025
زلزلے سے تباہی ، 250 افراد جاں بحق، 500سے زائد زخمی
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 253 Views
Share: