تازہ ترین دنیا

ٹرمپ کی موت کی افواہیں دم توڑ گئیں،

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر "Trump is Dead”، "Trump Died” اور "President Vance” جیسے ٹرینڈز نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی دنوں سے عوامی طور پر نظر نہیں آئے، جس سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ مرچکے ہیں۔این بی سی، گارڈین اور Axios کی رپورٹس کے مطابق افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب صدر ٹرمپ کی اس ویک اینڈ پر کوئی عوامی تقریب طے نہیں تھی۔ایک حالیہ تصویر میں ٹرمپ کے ہاتھ پر نیلا داغ دیکھا گیا اور پھر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔تاہم حقیقت جلد ہی سامنے آگئی۔ وائٹ ہاؤس پریس پول کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو ہفتے کی صبح ورجینیا میں ایک گالف کلب میں دیکھا گیا۔ وہ سفید پولو شرٹ، سرخ "ماگا” کیپ اور سیاہ پتلون پہنے ہوئے تھے۔ ان کی موٹرکیڈ صبح 8:45 بجے گالف کورس پہنچی۔

ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہر خبر پر اندھا اعتماد کرنا دانشمندی نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے