تازہ ترین دنیا

جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم کوپنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان کے متعدی علاج کے عالمی شہرت یافتہ ہسپتال نیشنل سنٹرفار گلوبل ہیلتھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم کوپنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جدید ہائی ٹیک جاپانی مشینری، آلات اور طریقہ علاج پنجاب کے سرکاری صحت کے نظام میں رائج ہوگا۔ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کو بھی جاپان میں رائج صحت کے نظام کی طرز پر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز جاپان کی طرح پنجاب میں بھی ہیلتھ انشورنس کا طریقہ رائج کریں گی۔وزیراعلیٰ اور ان کے وفد کے ارکان کو ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے جاپانی طریقۂ علاج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو نیشنل سنٹر فار گلوبل ہیلتھ میڈیسن میں جگر کے علاج کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔ دورے کے دوران پنجاب میں ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے علاج کے لئے جاپانی تحقیق سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے اور فراہم کردہ سہولیات اور مشینری کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے جاپانی ماہرین طب سے بھی بات چیت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے