تازہ ترین دنیا

زہریلی شراب سے 13 تارکینِ وطن ہلاک، 31 وینٹی لیٹر پر اور 21 نابینا ہوگئے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) خلیجی ریاست کویت میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ خوفناک رخ اختیار کر گیا ہے۔ وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ زہریلی شراب پینے سے اب تک 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ زہریلی شراب پینے سے 63 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 31 کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ 21 بینائی محروم ہوگئے۔ شراب میں میتھانول کی موجودگی پائی گئی جو ایک انتہائی خطرناک کیمیکل ہے۔اس کیمیکل کا پہلا حملہ بصارت پر ہوتا ہے اور متاثرہ شخص بینائی سے محروم یا کمزور ہوجاتی ہے۔

زہریلی شراب پینے سے متاثرہ افراد کی اکثریت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن پر مشتمل ہے، جو کویت میں تعمیراتی، گھریلو اور تجارتی خدمات کے شعبوں میں کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ کویت میں 1964 سے شراب کی درآمد پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ 1980 کی دہائی میں شراب نوشی کو بھی مجرمانہ عمل قرار دیا گیا۔ان پابندیوں کے باوجود غیر قانونی طور پر تیار کی جانے والی شراب کی خفیہ فروخت ایک دیرینہ مسئلہ ہے، جس سے اکثر غریب تارکینِ وطن متاثر ہوتے ہیں۔

صحت عامہ کے ماہرین کے مطابق میتھانول انسانی جسم کے لیے مہلک زہر ہے۔ یہ جگر، دماغ، اور بینائی کے اعصاب پر براہِ راست حملہ کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے