(اُردو ایکسپریس) مقبوضہ کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے ایک دور افتادہ پہاڑی گاؤں چشوتی میں جمعرات کو بادل پھٹنے کے واقعہ میں 45 افراد جاں بحق اور 38 کی حالت تشویشناک، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ چشوتی گاؤں میں غروب آفتاب تک امدادی کارکنوں نے ملبے سے 167 افراد کو باہر نکالا۔ ان میں سے 38 کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کے امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ دوپہر 12 بجے سے 1 بجے کے درمیان مچیل ماتا مندر کے راستے چشوتی گاؤں میں پیش آیا۔ حادثے کے وقت مچیل ماتا یاترا کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ ساڑے نو ہزار فٹ کی بلندی پر واقع مچیل ماتا مندر تک پہنچنے کے لیے عقیدت مند گاڑی کے ذریعے چشوتی گاؤں پہنچ سکتے ہیں، جس کے بعد انہیں 8.5 کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ بادل پھٹنے سے اچانک سیلاب آگیا اور کئی عمارتیں بشمول دکانیں اور ایک سیکورٹی چوکی بہہ گئی