تازہ ترین دنیا

طوفانی بارشیں، 30 افراد ہلاک۔ 80 ہزار لوگ دربدر

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد شہر کے شمال مشرقی مضافاتی ضلع می یُن میں ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی علاقوں میں بارشوں کے باعث 80 ہزار لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ریسکیو حکام نے کئی لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا شروع کردیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے متعدد سڑکیں بند اور کئی دیہاتوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے حکم دیا ہے کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے