تازہ ترین دنیا

موبائل گیمز کی بری عادت،لڑکے نے ماں کو ڈیوائس لینے پر قتل کردیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بچوں میں زیادہ وقت موبائل فون استعمال کرنے کی عادت نے بڑے گھروں میں تباہی مچا دی ہے، ایسا ہی ایک دلخراش واقعہ آذربائیجان میں پیش آیا ہےجہاں ایک 15 سالہ لڑکے نے اپنی 43 سالہ سگی ماں کو صرف موبائل ڈیوائس لینے پر قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دلسوز واقعہ آذربائیجان کےعلاقہ کھچماز کے گاؤں گداشوبہ میں پیش آیا ، خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات میں قتل کی ایک وجہ ایک موبائل فون تھا.لواحقین نے بتایا کہ نوجوان لڑکا کافی عرصے سے موبائل فون گیمز کا عادی تھا۔ اس کی ماں نے اس عادت کو ختم کرنے کے لیے اس سے ڈیوائس لے لی۔ عین اس وقت ماں بیٹے کا جھگڑا سانحہ میں بدل گیا۔ بیٹے نے جان بوجھ کر ماں کو وار کر کے قتل کر دیا۔ واردات کرنے والے نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے