(اُردو ایکسپریس) اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے جوابی حملہ کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 100سے زائد ڈرونز سے حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں ایران نے 100سے زائد ڈرونز سے حملہ کیا ہے،اگلے چند گھنٹے ہمارے لئے مشکل ہیں.
قبل ازیں اسرائیل کے حملے میں ایران کے دو نیوکلیئر سائنسدان مارے گئے ہیں جبکہ پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے دو نیوکلیئرسائنسدانوں کے مارے جانے کی خبر کیساتھ ان کے نام بھی شیئرکیے ہیں۔ ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سابق سربراہ فریدون عباسی اور دوسرے اسلامک آزاد یونیورسٹی کے صدر محمد مہدی تہرانچی ہیں۔ عباسی پر 2010 میں تہران کی ایک گلی میں قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا۔