تازہ ترین دنیا

عید منائیں ہمارے ساتھ‘، دبئی حکومت کی محنت کشوں کیلئے رنگارنگ تقریب

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) عید منائیں ہمارے ساتھ “ کے حوالے سے حکومت دبئی کی جانب سے محنت کشوں کیلئے جشن کی پیشکش کی گئی ہے۔

 

حکومت دبئی کے ادارے دبئی امیگریشن نے عید پر رنگارنگ جشن ترتیب دے دیا۔ دبئی کے علاقے القوز میں محنت کشوں کیلئے “جشن عید” ہوگا۔

 

محنت کش گاڑیاں، موبائل فون اور سونا جیت سکیں گے۔ حکومت دبئی نے موجودہ سال کو ائیر آف کمیونٹی قرار دیا ہے۔

 

اس سلسلے میں 6 اور 7 جون کو مزدوروں کے لیے خصوصی ثقافتی اور تفریحی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

 

پاکستانی میوزک بھی ہوگا اور روایتی پنجابی اور پشتو موسیقی بھی۔ عید سب کیلئے، دبئی امیگریشن کا نعرہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے