پاکستان تازہ ترین

راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کیلیے گرین لائن متعارف

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص گرین لائن بنا دی گئی۔ موٹرسائیکلیں اب مخصوصی لائن میں ہی چلیں گی۔

 

لاہور کے بعد راولپنڈی شہر میں بھی گرین لائن بنا دی گئی۔ حادثات سے بچائو کے لئے تمام موٹرسائیکلیں اب مخصوص لائن میں ہی رہیں گی۔

 

کورال سے اولڈ ایئرپورٹ تک گرین لائن فعال کردی گئی ہے۔ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کیلئے کے گئے اقدام پر شہری بھی خوش ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اب گرین لائن کی پاسداری کرنی ہوگی تاکہ ہر طرح سے محفوظ سفرکو ممکن بنایا جاسکے۔ شہریوں نے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کیلئے اقدام کو خوب سراہا ہے۔

ٹریفک پولیس کو بھی گرین لائن پرعلمدرآمد کی ہدایت کر دی گئی۔ جبکہ خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔

سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا کہ گرین لین کے استعمال سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔انہوں نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گرین لین میں سفر یقینی بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے