(اُردو ایکسپریس) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری اساتذہ پر پرنجی سکول یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکول کے اوقات کار کے دوران اساتذہ نجی سکول یا اکیڈمی میں پڑھاتے ہوئے پکڑے گئے توان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ہزاروں اساتذہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ پر پابندی پبلک سکولوں میں پڑھنے والے بچوں پر عدم توجہ کی وجہ سے لگائی،اب اساتذہ کی سرگرمیوں پر سختی سے نظر رکھی جائے گی