(اُردو ایکسپریس) چودہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدداور جنسی زیادتی کے الزام میں اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہوا،ثمر رانا کے گھر چودہ سالہ لڑکی کو پانچ افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
پولیس کے مطابق ثمر رانا پر ملازمہ پر تشدد کرنے اور خوفزدہ کرنے کا الزام ہے،نامعلوم ملزمان لڑکی سے مبینہ ذیادتی کی ویڈیوز بھی بناتے رہے ۔پولیس کے مطابق واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔
- اگست 25, 2025
گھریلو ملازمہ پر تشدداور جنسی زیادتی: اسٹیج اداکارہ گرفتار
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 318 Views
Share: