بزنس تازہ ترین

گاڑیوں کے شوقین افراد کی سنی گئی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) گاڑیوں کے شوقین افرادکیلئے اہم خبر آ گئی،پاک ویلز کے زیر اہتمام ایکپو سینٹر میں دو روزہ نیو ویلز ایکسپو کا اہتمام، ہیول، ڈیٹور، آئی سوزو، کیا، ایم جی، جیک، دیپال، چیری سمیت دیگر کمپنیوں نے گاڑیاں پیش کیں۔

چیئرمین پاک ویلز سنیل سرفراز منج نے ایکسپو کا افتتاح کیا، ہیڈ آف مارکیٹنگ پاک ویلز فاران حسین، ڈائریکٹر ایڈمن پاک ویلز عمر حق کی شرکت، گاڑیوں کے شوقین افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کمپنی نمائندگان نے نت نئی گاڑیوں کے پرکشش فیچرز سے شرکاء کو آگاہ کیا، شرکاء کی سہولت کیلئے گاڑیوں کی ٹیسٹ ڈرائیو بھی فراہم کی جارہی ہے۔

چیئرمین پاک وہیلز سنیل منج کا کہنا تھا کہ ایکسپو کرانے کا مقصد شہریوں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرنا ہے، ایکسپو میں شرکاء نئی گاڑیوں کے بارے میں بہترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے