تازہ ترین دنیا

پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کر دیا۔

 

اس اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح کے ایونٹ بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا۔

 

بلال بن ثاقب نے اس موقع پر کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پاکستان-بھارت حالیہ کشیدگی میں امن قائم رکھنے کی کوششوں اور کرپٹو کرنسی کو اپنانے کے عالمی رجحان میں کردار کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے