(اردو ایکسپریس) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات آج ہوگی ، ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔ سہیل آفریدی دہشت گردی سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی پر بھی بات ہوگی ۔ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہو گی۔